“مجھ پر حملے کے ذمہ دار شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور جنرل فیصل ہیں” عمران خان نے اسد عمر کے ذریعے بیان جاری کردیا پاکستان Roze News
پاکستان

“مجھ پر حملے کے ذمہ دار شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور جنرل فیصل ہیں” عمران خان نے اسد عمر کے ذریعے بیان جاری کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر اور پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ذریعے ایک بیان جاری کروایا ہے جس میں انہوں نے خود پر ہونے والے حملے کا الزام تین افراد پر عائد کیا ہے۔

اسد عمر اور اسلم اقبال نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں عمران خان نے اپنے پاس بلایا اور کہا کہ ان کی طرف سے یہ بیان جاری کیا جائے۔ اسد عمر کے مطابق  عمران خان نے کہا کہ  انہیں پہلے سے ہی اطلاعات مل رہی تھیں کہ حملہ ہوسکتا ہے، انہیں شک نہیں بلکہ یقین ہے کہ ان پر یہ حملہ تین لوگوں کی طرف سے کروایا گیا ہے۔ انہوں نے خود پر ہونے والے حملے کا الزام وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اور پاک فوج کے حاضر سروس افسر میجر جنرل فیصل  پر لگایا۔ خیال رہے کہ  کچھ روز پہلے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے بھی خود پر دوران حراست ہونے والے مبینہ تشدد کے ذمہ داران میں میجر جنرل فیصل کا نام لیا تھا۔

Exit mobile version