عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جو آئین کے آرٹیکل 186 اے کے تحت دائر کی گئی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ میرے تمام مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور یا پشاور ہائیکورٹ منتقل کیے جائیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو میرے تمام مقدمات کی شنوائی سے روکا جائے ، میرے خلاف تمام انکوائریاں اور ٹرائل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے منتقل کیے جائیں ۔

Exit mobile version