لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان حملہ کیس کے مزلم نوید کے زیرحراست بھائی اور بھانجے کو16جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار ملزم نوید کی اہلیہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولس نے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔پولیس نے تاحال دونوں کی گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔عدالت ملزم نوید کے بھائی شفیع اور بھانجے علی رضا کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرنے کا حکم دے۔عدالت نے آر پی او گجرانوالہ کو دونوں مبینہ ملزموں کو16جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
Leave feedback about this