پاکستان

عمران خان اسمبلیاں توڑیں ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں،وزیر داخلہ

لاہور:وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہا کہ عمران خان اگر مگر چھوڑیں اور اسمبلیاں توڑیں،حکومت 90روز میں الیکشن کروائے گی اور مسلم لیگ ن انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔پرویز الٰہی کو نئے سیٹ اپ میں وزیراعلیٰ بنانے پر سوچا جاسکتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی غلطی تسلیم کی۔شریف فیملی کی بے گناہی دنیا سے ثابت ہورہی ہے۔عمران خان اور شہزاد اکبر جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں۔رانا ثناء اللہ کہاتھا کہ حکومت کا کام عمران خان کے خلاف کارروائی کرنا نہیں بلکہ قانون سازی کرنا ہے۔نیب کا قانون بہتر کردیا تاکہ انتقامی کارروائی نہ ہو،چیئرمین نیب سے مطالبہ کرتا ہوں مہربانی کریں۔آپ میرٹ پر کام میں اتنی تاخیر نہ کریں کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے۔ان کیخلاف سخت تادیبی واحتسابی کارروائی کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image