اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیشی کیلئے سخت سکیورٹی میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا۔عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا ہے اور دودروازوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاﺅس سے عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوئے اور انکے قافلے کی سکیورٹی کے انتظامات ڈی آئی جی آپریشنز دیکھ ہے تھے

Leave feedback about this