عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اب سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ختم ہوا، اجلاس میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، ابتدائ تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔

اجلاس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی،
اجلاس نے IG Punjab کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اور IG کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس نے اقدام قتل کے اس واقعے کو مذھبی رنگ دینے کی سازش کی مذمت کی اس ضمن میں سوشل میڈیا اور میڈیا میں مخصوص صحافیوں کے بیانات اور ملزم کی ویڈیو لیکس کا جائزہ لیا گیا
عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے اور اس سازش سے متعلق اہم امور پر قوم کو اعتماد میں لیا جائیگا۔

#حقیقی_آزادی احتجاج ہر صورت میں جاری رہے گا۔

Exit mobile version