گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسمبلی میں واپسی ان کی گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔وزیراعلی کی اچانک وطن واپسی پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ لاشیں گریں اور انہیں سیاست کا موقع ملے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کارکنوں سے بھاگے تھے، اب بھی چھپا رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دیا، کے پی اور پنجاب پولیس میں تصادم چاہتے ہیں۔
Leave feedback about this