عدت میں نکاح کیس میں اپیلیں، سماعت شروع ہوتے ہی وقفہ پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

عدت میں نکاح کیس میں اپیلیں، سماعت شروع ہوتے ہی وقفہ

عدت میں نکاح کیس میں اپیلیں، سماعت شروع ہوتے ہی وقفہ

عدت میں نکاح کیس میں اپیلیں، سماعت شروع ہوتے ہی وقفہ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت شروع ہوتے ہی وقفہ کر دیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے معاون وکیل مرتضی طوری نے سماعت شروع ہوتے ہی استدعا کی کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں، 20 منٹ تک عدالت پہنچ جائیں گے، عدالت سینئر وکیل کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دے۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کہا کہ 1 بجے تک اپنے دلائل مکمل کریں، میں نے اپنے سارے کام ختم کر لیے ہیں۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے سلمان صفدر کے پہنچنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔

Exit mobile version