وفاقی دارالحکومت کے ایچ نائن کے سستے بازار میں خوفناک آگ لگ گئی، آگ کے شعلوں نے متعدد سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اسلام آباد کے ایچ نائن میں بچت بازار میں لگی آگ کوبجھانے کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکار، فائربریگیڈ کی 5گاڑیاں اور سی ڈی اے کا عملہ مصروف ہیں، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سامان کو آگ سے بچانے کیلئے متعدد سٹالز خالی بھی کر دیئے گئے، آگ لگنے 70 سے زائد دکانیں سٹالز جل کر خاکستر ہو گئیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد رانا وقاص نے کہا ہے کہ اتوار بازار میں لگنے والی آگ کی شدت زیادہ ہے، سی ڈی اے اور ریسکو ادارے آگ بھجانے میں مصروف ہیں لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نیوی، ایئرفورس، دیگر اداروں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے جلد از جلد آگ پر قابو پالیا جائے، آگ جوتوں اور کپڑوں کے سیکشن میں لگی، جس نے مزید دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
Leave a Comment