کراچی:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیا شاہ کی درخواست ضمانت سے متعلق آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ دعائے عامر کو طلب کرلیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدال تنے مدعی مقدمہ دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے سمیت دیگر کونوٹسز جاری کردیئے اور سماعت14جنوری تک ملتوی کردی۔دانیا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا تھا کہ دنیا شاہ بے گاہ ہیں ویڈیوز انہوں نے وائرل نہیں کی ان کی ضمانت درخوارست منظور کی جائے۔یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دانیا شاہ کی ضمانت خارج کرنے پر انہیں جیل بھیجا تھا دعائے عامر کی جانب سے والد کی نازیباویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں دانیا شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عامر لیاقت وائرل ویڈیو کیس:عدالت نے دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

عامر لیاقت وائرل ویڈیو کیس:عدالت نے دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا