وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ مراد علی شاہ نے ڈیل کرلی ہے اور میرا کیس کراچی منتقل ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاکہ میں آج بھی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوا ہوں کئی سالوں سے ہم کراچی سے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کیس میں پیش ہورہے ہیں جو عوام کے مفاد کا منصوبہ تھا۔نوری آباد پلاور پلانٹ پروجیکٹ کے الیکٹرک کا سب سے سستا منصوبہ ہے،اس ریفرنس میں ہماری درخواست پر نیب جوراب دینے سے انکاری ہے۔مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ عدلیہ سے درخواست ہے کہ جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں گہ کیس بنتا ہی نہیں ہے ورنہ6سال سے لٹک نہ رہا ہو،تم اپنے گھر میں بیٹھے ہو اور وزیر اعلیٰ سندھ اسلام آباد کے چکر لگا رہاہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیب سے بھی حساب کتاب ہوگا،ڈیل کرنے والے ہم نہیں،کوئی اور ہے،کسی ایک شخص کی مرضی سے ا لیکشن نہیں ہوں گے،اسمبلی کی مدت اگست2023تک ہے۔
لوگ باتیں کرتے ہیں کہ میں نے ڈیل کرلی ہے،مراد علی شاہ

لوگ باتیں کرتے ہیں کہ میں نے ڈیل کرلی ہے،مراد علی شاہ