سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک یونین بینک آف سوئٹزر لینڈ (یو بی ایس)نے مشکلا ت میں گھر ے حریف بینک کریڈٹ سوئس کو خریدنے کا اعلان کردیا۔اتوار کو سامنے آنے والا سوئس بینک کا اعلان عالمی سطح پر بینکاری کے شعبے کیلئے خوش آئند قرار دیا جارہاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یو بی ایس، کریڈٹ سوئٹس کیلئے تین ارب تائیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی کریگا۔خیال رہے کہ کریڈیٹ سوئٹس کے شیئرز گرنے سے سرمایہ کاروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی، امریکا کے دواہم بینکوں کے دیوالیہ ہونے سے عالمی سطح پر بینکاری کا شعبہ پہلے ہی بحران کا شکار ہے۔ یو بی ایس کے اعلان کا مریکا برطانیہ اور بیلنجئم نے خیر مقدم کیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق اس ڈیل کیلئے سوئٹس حکومت کی منشا بھی شامل تھی
معیشت و تجارت
عالمی سطح پر بینکاری کے شعبے کیلئے اچھی خبر
- by web_desk
- مارچ 20, 2023
- 0 Comments
- 1014 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this