پاکستان تازہ ترین

ضمنی انتخابات کا معرکہ، قومی اسمبلی کے 8، پنجاب کے 3 حلقوں میں کل رائے شماری

ضمنی انتخابات کا معرکہ کل سجنے کو تیار ہے، قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب کے 3 حلقوں میں کل رائے شماری ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر کراچی اور این اے 239 کورنگی کراچی شامل ہیں۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر میں بھی کل ضمنی انتخاب ہو گا، رائے شماری صبح 8 سے بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر امیدوار ہیں، جبکہ ملتان میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق پنجاب کے 3 اور قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کو مواد، بیلٹ پیپر اور تھیلے انتخابی مراکز پر فراہم کرنے کا عمل جاری ہے، ریٹرننگ افسران کے دفتر سے انتخابی مواد تقسیم کیا جا رہا ہے ، امید ہے شام تک انتخابی عملہ اور انتخابی مواد تمام انتخابی مراکز میں پہنچ جائے گا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی، لاہور، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں کنٹرول روم سے سامان کی ترسیل کی نگرانی کی جا رہی ہے، اسلام آباد میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image