پاکستان

پاکستان کے نادہندہ ہونے کا کوئی امکان نہیں، آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نادہندہ ہونے کا کوئی امکان نہیں، نیز آئی ایم ایف پروگرام پر اب دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرض میں تخفیف کی درخواست کا ارادہ نہیں ہے، پاکستان کا نادہندہ ہونا خارج از امکان ہے، دسمبر میں رسیدہ (میچور) ہونے والے بانڈز کی توسیع بھی نہیں چاہیے ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دوبارہ ترتیب سازی (ری شیڈولنگ) کے لیے27 ارب ڈالر کے قرض پیرس کلب کے تحت نہیں ہیں، 27 ارب ڈالر کے غیر پیرس کلب کے دو طرفہ قرضوں کی ازسرنو ترتیب سازی کرانے کی کوشش کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام پر نظرِثانی کی درخواست کا بھی ارادہ نہیں، انھوں نے کہا کہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر فصلیں متاثر ہوئی ہیں، آئندہ سال گندم درآمد کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب کے بعد بین الاقوامی مالیاتی ادارے لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پاکستان میں سیلاب سے 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image