عارف علوی نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم ذہنی صحت ایک عالمی انسانی حق ہے کے عنوان سے عالمی دن منا رہے ہیں ۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں 24 فیصد لوگ ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں ۔صدر مملکت نے کہاہے کہ معاشی پریشانیوں سے ذہنی دباﺅ اور بھی سنگین ہوجاتاہے ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے پاس ذہنی بیماریوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے محدود وسائل ہیں ۔عارف علوی نے کہا ہے کہ نفسیاتی بیماریوں سے بچوں ، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے ۔
Leave a Comment