صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر گذشتہ روز ہوئے خودکش حملے کی مذمت کی ہے ۔جاری کیے گئے ایک بیا ن میں صدر مملکت عارف علوی نے اس خودکش حملے میں قیمتی جانی نقصان پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی بہادر فوج کیساتھ کھڑی ہے ۔صدر علوی نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔گذشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز کے اکانوائے پر موٹر سائیکل سوار 2 خودکش بمباروں نے حملہ کردیا تھا۔
Leave feedback about this