تازہ ترین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا

اسلام آباد: مدارس رجسٹریشن کا بل صدر مملکت آصف زرداری نیاعتراض لگاکر واپس بھجوادیا۔قومی اسمبلی کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل صدر مملکت نیگزشتہ دنوں اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا ہے اور صدر کے بل واپس بھجوانیکے بعد حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے جو آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدرکے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سے مشروط کردیا بلاول بھٹو کا حکومت کے اعلی عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے جس میں بعض دیگر بلز بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image