صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان آٹھ فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے پر اتفاق ہوگیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات آٹھ فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات جمعرات آٹھ فروری کو کرانے کا فیصلہ ہوا ہے ایوان صدر کی جانب سے بھی اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی حتمی تاریخ سے کل سپریم کورٹ کو آگاہ کیاجائیگا۔خیال رہے کہ آج ملک میں نوے روز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دورن الیکشن کمیشن کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن گیارہ فروری 2024 کو ملک میں الیکشن کروانے کیلئے تیار ہے ۔
تازہ ترین
صدر اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات 8 فروری کو کرانے پر اتفاق ہوگیا
- by web_desk
- نومبر 3, 2023
- 0 Comments
- 467 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this