اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بابائے قوم کی 76 ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوص پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا۔پوری قوم کو ان کی انتھک جدوجہد اور حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل عزم پر فخرجس نے لاکھوں مسلمانوں کی قسمت سنواری، قائد اعظم نے اپنی انتھک جدوجہد کی بدولت کروڑوں مسلمانوں کی تقدیر بدل دی،ہم برصغیر کے مسلمان ایک علیحدہ وطن کے قیام کے لئے ان کی کوششوں کے انتہائی مقروض ہیں جہاں وہ با عزت طور پر اپنے سیاسی، ثقافتی اور مذہبی حقوق کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔، پاکستان کیلئے قائداعظم کا وژن بنیادی طور پر جمہوری تھا، قائد اعظم ایک ایسی ریاست کے خواہاں تھے جہاں تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہوں گے۔ ہمیں اپنے ملک کی ترقی کیلئے ”اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط“ کے اصولوں کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، قائد اعظم کی تعلیمات اور رہنمائی پر عمل کر کے ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔