اسلام آباد:آئی ایم ایف دباؤ پر پنجاب حکومت نے اسلام آباد کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت پر 14 فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی، ستمبر بلوں میں وفاقی علاقے کے صارفین 14 روپے یونٹ سبسڈی کے حق دار نہیں ہونگے۔ اس حوالے سے آئیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بجلی بلوں پر سبسڈی واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی دینا چاہتی تھیں مگر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے یہ ریلیف نہیں مل سکا، پنجاب کے صارفین کیلئے سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں