صدارتی انتخابات، کملا ہیرس، ٹرمپ مباحثہ، الزامات کی بوچھاڑ دنیا Roze News
دنیا

صدارتی انتخابات، کملا ہیرس، ٹرمپ مباحثہ، الزامات کی بوچھاڑ

صدارتی انتخابات، کملا ہیرس، ٹرمپ مباحثہ، الزامات کی بوچھاڑ

صدارتی انتخابات، کملا ہیرس، ٹرمپ مباحثہ، الزامات کی بوچھاڑ

 

پنسلوینیا،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس میں پہلا صدارتی مباحثہ، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے کی دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ،ہتمام امریکی نشریاتی ادارے نے کیا، 90 منٹ تک جاری رہا۔ معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ داخلی اور خارجہ امور پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے مؤقف پیش کئے۔ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ میرے دور میں بڑی معاشی ترقی ہوئی، امریکہ میں افراط زر ایک سنجیدہ مسئلہ، دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بحال کروں گا۔اس موقع پرر ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ میں امریکا کی مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں، ٹرمپ کے پاس ترقی کا کوئی منصوبہ نہیں،، امریکی شہری ایسا صدر چاہتے ہیں جو تقسیم کے بجائے متحد کر سکے، میں نے ہمیشہ مڈل کلاس طبقے کے لئے آواز اٹھائی ہے،ٹرمپ ہمارے لئے ریکارڈ مہنگائی چھوڑ کر گئے، نوبل انعام یافتہ چھ افراد نے ٹرمپ کے دور کو بدحالی کا دور قرار دیا۔سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ، کملا ہیرس جوبائیڈن کی کاپی کرتی ہیں، سیلز ٹیکس کے متعلق کملا کے بیان میں صداقت نہیں، ہیرس کے پاس امریکی خوشحالی کا کوئی منصوبہ نہیں، موجودہ دور میں مہنگائی انتہا کو پہنچ چکی ہے، 80 سے 90 فیصد پولز نے میرے دور کی تعریف کی ہے، کملاہیرس کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، کملاہیرس منتخب ہوکر امریکا کو تباہ کر دے گی۔

Exit mobile version