شیل پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیاشیل کا کہنا ہے کہ وہ شیل پاکستان کے 77 فیصد حصص فروخت کردیگی اور کمپنی کا انتظام وانصرام خریدار کے حوالے کردیگی شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ برطانوی کمپنی کو واجبات کی وصولی میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔شیل کے ترجمان کے مطابق حصص کی فروخت میں گروپ کے دیگر کاروبار بھی شامل ہیں جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹیڈ کے 26 فیصد مالکانہ حقوق بھی شامل ہیں ۔شیل پیٹرولیم کمپنی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ادارہ پاکستان میں اپنے حصص فروخت کررہاہے جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں د ی جاچکی ہے اس فروخت سے پاکستان میں جاری شیل کے ااپریشنز پر کوئی فرق نہیں پڑےگا اور وہ جاری رہیں گے ۔
معیشت و تجارت
شیل نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
- by web_desk
- جون 14, 2023
- 0 Comments
- 851 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this