راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سینے میں درد کی شکایت پرامراض دل کی آر ائی سی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے ذرائع نے بتایا شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر آر آئی سی ہسپتال لایا گیا جہاں شیخ رشید کا امریجنسی میں طبی معائنہ کیاگیا ۔ڈاکٹروں نے دل اور خون کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد فیصلہ کیاہے ، شیخ رشید کل تک ہسپتال میں انڈر آبزرویشن کھاجائیگا۔ شیخ رشید کا صبح معائنہ کرکے ختمی رائے قائم کرسکیں گے