آئی سی سی ورلڈ کپ کے بائیس ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔چنئی کے پی چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم نے بھی شاندار آغاز کیا جہاں اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے پاکستانی بولر کی ایک نہ چلنے دی ۔افغان بیٹرز نے بلاخوف رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور 130 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنائی ۔چھٹی وکٹ پر شاداب خان اور افتخار احمد کے درمیان 73رنز کی پارٹنر شپ بنی ، دونوں آخری اوور میں کیچ آﺅٹ ہوئے ، دونوں نے چالیس ،40 رنز کی اننگز کھیلیں ۔پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے ۔