ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سرینڈر کرینگے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی آج تک حفاظتی ضمانت منظور کررکھی ہے عدالت نے نواز شریف کو آج تک گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے رکھا ہے ۔نیب نے نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملنے پر کوئی اعتراض نہیں کیاتھا ۔نواز شریف کی نیب ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر بھی آج سماعت ہوگی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کرینگے ۔