اسلام آباد:شیخ رشید کی گرفتاری کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شدید مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ رسوائے زمانہ الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ ایسی متعصب اور منتظم نگران حکومت تاریخ میں اس سے پہلے ہم پر کبھی مسلط نہ ہوئی۔سوال یہ ہے کہ آیا پاکستان اس عوامی تحریک کا متحمل ہوسکتا ہے جس کی جانب ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جارہا ہے جب امپورٹڈ سرکار ہمارا دیوالیہ نکال چکی ہے؟
Leave feedback about this