کراچی:شہر میں بلوچستان کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔کراچی میں تندوتیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی،رفتار40کلو میٹر فی گھنٹہ رہی،منگل کو پارہ16.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔ منگل کو دن بھر سمندری ہوائیں معطل رہی جبکہ شہر بلوچستان کی شمال مشرقی تند تیز ہواؤں کے زیر اثر رہا مختلف علاقوں بالخصوص مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار40کلو میٹر فی گھنٹہ رہی،ہواؤں کی سمت شمال مغربی کوئٹہ کی جانب ہونے کے سبب خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے محکمہ کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران موسم خشک جبکہ رات کو خنک اور قدرے ٹھنڈا رہے گا۔