کوپنہیگن:ایک تحقیق کے مطابق سبزیوں پر مشتمل غذا ٹائپ 2ذیابیطس کا عارضہ لاحق ہونے کے خطرات میں کمی کرسکتی ہے۔ڈنمارک کے د ارالحکومت کو پنہیگن میں قائم ڈینش کیسز سوسائٹی ریسرچ سینٹر میں پراتک پوکھریل اوران کے ساتھیوں نے سبزیوں اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔تحقیق میں 54ہزار793شرکاء اوسطاً 16.3برسوں تک زیر نگرانی رہے اور اس دوران کل7ہزار695ٹائپ ٹو ذیابیطس کے کیسز سامنے آئے۔آلوؤں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے اعتبار سے یہ فائدہ مند ہیں لیکن اگر صحت مند انداز میں تیار کیا جائے یہ نقصان دہ نہیں۔یہ تحقیق امیریکن ڈائبیٹیز ایسوسی ایشن کے جرنل ڈائیبیٹیز کیئر میں شائع ہوئی۔