سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز پہنچا۔کراچی کے دورے پر موجود شہباز شریف ایم کیو ایم کے مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق، نسرین جلیل، انیس قائم خانی اور دیگر نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف کا تہنیتی پیغام اور متحدہ کی قیادت کے نام خصوصی پیغام پہنچایا۔شہباز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا ہوں اور نواز شریف کا پیغام اور مبارکباد لے کر آیا ہوں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کی ایم کیو ایم رہنماو¿ں سے ملاقات میں انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت نے صوبائی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی غور کیا۔