ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ پاکستان مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے کہ سال 2023 میں اب تک 65 لاکھ پاسپورٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2027 سے ای پاسپورٹ کا اجراءلازمی ہو جائے گا، اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔کراچی پاسپورٹ آفس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ نے کہا ہے کہ موجودہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کو ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے پر کام جاری ہے جس کے لیے نیا سسٹم آئندہ 6 سے 7 ماہ میں نصب کر دیا جائے گا جب کہ سال 2027۔ آئی پاسپورٹ لازمی ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس افغان باشندوں کو جاری کیے گئے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ کی چھان بین کر رہی ہے۔مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے اجرائ میں تاخیر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ پاسپورٹ پرنٹنگ کے لیے درکار لیمینیشن پیپر کی وافر مقدار میں خریداری کر لی گئی ہے جس کے بعد پاسپورٹ کا اجرائ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔