اسلام آباد:پی ٹی آئی کے نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے جب بھی آتے ہیں اسپیکر بھاگ جاتے ہیں۔فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ آج ہم نے سپیکر کے سامنے جاکر استعفے دینے تھے۔قانون یہی ہے کہ آپ کھڑے ہوکر استعفے دیں۔مگر پی ٹی آئی کیلئے روز نئے قوانین بنتے ہیں۔127اراکین نے کھڑے ہوکر استعفے دیئے تھے لیکن تاحال ان پرضمنی الیکشن نہیں ہوئے۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر نے چالاکی کرتے ہوئے کہا کہ جن سیٹوں پر ٹی ٹی آئی کمزور ہے وہاں الیکشن کرالیتے ہیں۔ہم ہائیکورٹ گئے جس نے سپیکر کا فیصلہ برقرار رکھا،حالانکہ عدالتوں کا سیاست میں مداخلت کا کوئی کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے استعفوں کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔سپیکر نے جو جواب دیا وہ نہ ادھر کا ہے اور ادھر کا ہے کوئی تاریخ ددی کب آئیں کب نہیں۔جب ہم جانے کا کہہ دیتے ہیں تو سپیکر بھاگ جاتے ہیں،عامر ڈوگر کی سپیکر آفس سے بات ہوگئی ہے۔انہوں نے ہمیں کل کا ٹائم دیا ہے۔کل رات کو پھر سپیکر آسٹریلیا جارہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ 8ماہ میں دہشتگردی میں 52فیصد اضافہ ہوگیا،کل ویڈیو آئی ہے کہ طالبان نے مارگلہ کی پہاڑیوں سے پارلیمنٹ ہاؤس کی ویڈیو بنا کر کہا کہ ہم آرہے ہیں۔ایک ہفتے میں امریکا،چین،آسٹریلیا،سعودی عرب نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر کے اپنے شہریوں کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو عمران حکومت کو گھر بھیجنے کی اپنی غلطی تسلیم کرنی ہوگی۔فواد چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت کو گھر بھیج کر ڈھائی سال کے لئے ٹیکنوکریٹ حکومت بنا دیں۔ملک کیساتھ تجربے ومذاق بند کریں،یہ کہنا کہ شہباز حکومت نہیں چل رہی تو امریکا یا کہیں اور سے کوئی ٹیکنوکریٹ درآمد کر کے یہاں لگا دیں۔غیر منتخب لوگوں کو عوام کے فیصلے کو ماننا ہوگا۔آپ امریکا سے ٹینکوکریٹ درآمد کر کے تعینات کریں گے۔اس کیخلاف احتجاج ہوگا تو وہ جوتے چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔سیدھی بات ہے ملک کے مسئلے حل کرنے کیلئے الیکشن کرائیں۔
Leave feedback about this