پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے آغاز پر شاہ محمود قریشی نے اپنے ہتھکڑی والے ہاتھ اٹھا کر جج کو دکھائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے قسم کھاتا ہوں، 9 مئی کو کراچی میں تھا، راولپنڈی نہیں، پنجاب، پیمرا سے ریکارڈ لے لیں، میں کراچی میں تھا، میری اہلیہ آغا خان اسپتال میں تھیں۔ میں پاس میں موجود تھا، مجھے سپریم کورٹ کے 3 ججز نے رہا کرنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مجھے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
Leave feedback about this