نیویارک:ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ شام کو کھانا کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ مطالعہ بارسلونا، اسپین میں اوبرٹا یونیورسٹی اور کولمبیا یونیورسٹی، نیویارک کی ٹیموں نے مشترکہ انجام دیا ہے۔شام 5 بجے کے بعد یومیہ تجویز کردہ کیلوری کی مقدار کا 45 فیصد سے زیادہ کھانا جسم میں زیادہ گلوکوز سے منسلک ہوسکتا ہے، خاص طور پر بوڑھے بالغوں میں۔
یہ وقت کے ساتھ صحت کو نمایاں طور پر نقصان پہنچاتا ہے جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کی نشوونما، قلبی خطرہ اور دائمی سوزش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
دیر سے کھانے سے متعلق پہلے فرض کیا گیا تھا کہ اس سے میٹابولزم سست روی کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کسی شخص کے وزن یا عام کیلوری کی مقدار سے قطع نظر دن کے مخصوص حصوں میں کھانا گلوکوز میٹابولزم پر اہم اثرات مرتب کرتا ہے۔
شرکا کا پھر اورل گلوکوز ٹولرینس ٹیسٹ کیا گیا جس میں دیر سے کھانے والوں میں 30 اور 60 منٹ کے بعد گلوکوز کی سطح نمایاں طور پر زیادہ پائی گئی جو زیادہ گلوکوز(شوگر)کی نشاندہی کرتی ہے۔

Leave feedback about this