شمالی وزیرستان میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔واقعہ شمالی وزستان کے علاقے دتہ خیل برکلی میں شادی کی تقریب میں پیش آیا ،ہوائی فائرنگ دلہا کی جانب سے کی گئی گولیوں کی ذد میں آکر دلہا کے تین بھتیجے جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔واقعے کے بعد دلہا جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ، ملزم کی تلاش کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔
Leave a Comment