اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیرز میں شاداب خان کو کپتان بنانے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے شاداب خان کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو افغانستان کیخلاف ہونیوالی سیریز کیلئے کپتان منتخب ہونے پرمبارک ہو۔ شاہد آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیکر شاداب خان جیسے نوجوان کو قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ شاداب کو خود کومیدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کیلئے میں پرجوش ہوں
Leave feedback about this