پاکستان

سی ڈی اے کی مجرمانہ غفلت،پیرااڈائزسٹی کے نام پر جعلی فائلوں کی فروخت کا انکشاف

پیراڈائز سٹی اسلام آباد کی حدود میں واقع سی ڈی اے سے منظورواحد سوسائٹی ہے ،پیراڈائز سٹی نے تاحال کسی قسم کی فروخت شروع نہیں کی۔

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سی ڈی اے کی مجرمانہ غفلت وفاقی ترقیاتی ادارے سے منظور شدہ پیراڈائزسٹی کے نام سے جعلسازوں نے بھی ہاﺅسنگ سوسائٹی سے ملتے جلتے نام پر فائلیں فروخت کرنا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق پیراڈائز سٹی اسلام آباد کی حدود میں واقع واحد سوسائٹی ہے جووفاقی ترقیاتی ادارے سے باضابطہ منظور شدہ ہے اور اس میں بین الاقوامی معیار کی تمام جدید ترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں تاہم پیراڈائزسٹی نے تاحال کسی قسم کی فروخت شروع نہیں کی مگر بعض جعلساز عناصر نے اس ہاﺅسنگ سوسائٹی سے ملتے جلتے نام کے ساتھ مارکیٹ میں فائلوں کی فروخت شروع کردی ہے

سی ڈی اے کی مجرمانہ غفلت،پرااڈائزسٹی کے نام پر جعلی فائلوں کی فروخت کا انکشاف
سی ڈی اے کی مجرمانہ غفلت،پرااڈائزسٹی کے نام پر جعلی فائلوں کی فروخت کا انکشاف
جوصریحاً جعلسازی کے زمرے میں آتا ہے مگر سی ڈی اے کی غفلت اور بے پرواہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ترقیاتی ادارے نے ابھی تک ان جعلسازوں کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کا آغاز نہیں کیا حالانکہ ان کی خاموشی سے عوام کے ساتھ آسانی سے فراڈ ہوسکتا ہے پیراڈائز سٹی نے اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image