پاکستان

سی پی او میرے ملزم ہیں ، میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتاہوں ، شیخ رشید کا عدالت میں بیان

سی پی او میرے ملزم ہیں ، میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتاہوں ، شیخ رشید کا عدالت میں بیان

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی گرفتار ی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں پیش ہوکر شیخ رشید نے بیان دیا کہ سی پی او یہ سب میرے ملزم ہیں میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتاہوں۔شیخ رشید احمد کے عدالت میں دیئے گئے بیا کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتار ی کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیاگیا ہمارے گھر کے ملازم ، خواتین اور بچوں تک کونہیں چھوڑا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image