جرائم

سی ٹی ڈی، ڈی جی خان پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی، ڈی جی خان پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی خان:سی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس کی مشترکہ کارروائی، خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے گئے، کارروائی کے دوران 2 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔تھانہ وہوا کے علاقے کوٹانی تال میں دہشت گردوں نے پولیس پر ہینڈ گرنیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا، سی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس ٹیموں کی جوابی کارروائی میں 2 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی، خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل کمانڈ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی فوری موقع پر پہنچے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گرد پنجاب کے تھانوں اور حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وہوا، پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔
پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو دیکھتے ہی دہشت گرد راکٹ، گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے حملہ آور ہوئے، دہشتگردوں کی شدید فائرنگ کے باوجود پولیس نے جوانمردی سے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image