پاکستان

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 اہلکار شہید، 3 دہشت گرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 اہلکار شہید، 3 دہشت گرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 اہلکار شہید، 3 دہشت گرد مارے گئے ۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 فوجی جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 13 جنوری کو ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image