سائنس و ٹیکنالوجی

سپیکر اور حساس مائیک والے یہ ایئر بڈز،قیمتی زیورات بھی ہیں

سپیکر اور حساس مائیک والے یہ ایئر بڈز،قیمتی زیورات بھی ہیں

ہیمبرگ:جرمنی کی ایک کمپنی نے خواتین کے لئے نئے فیشن کے تحت ایئر بڈز کو کانوں کے بندوں میں سمو دیا ہے۔اگرچہ یہ بہت مہنگے ہیں لیکن ایئر بڈز اب آپ کے چہرے کا حسن بڑھا سکتے ہیں۔نووا کمپنی کے مطابق ایئر بڈز سونے،چاندی اور سچے موتی کی صورت میں دستیاب ہیں ا ور ان کے ساتھ چارجنگ کیس میں فروخت کیا جارہا ہے۔کانوں کے زیور کے ساتھ ساتھ ان میں بلند معیار کے ا سٹیریو ایئر بڈز بھی چھپے ہیں،ایئر رنگ میں کلپ لگایا گیا ہے جس کے پیچھے مائیکرو سپیکر موجود ہے۔اگر ایئر رنگ کان سے دور بھی رہے تب بھی ایک خاص رخ سے کانوں میں آوازپڑتی رہتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا ڈیزائن سونی کے اوپن اسٹائل لنک بڈز سے مشابہہ ہے لیکن یہ بات درست نہیں کیونکہ پہنے جانے کے بعد کوئی بھی نہیں کہہ سکتا یہ سمارٹ فون سے جڑے ایئر بڈز ہیں بلکہ دیکھنے میں یہ کانوں کے زیور ہی لگتے ہیں اور یہی اس ڈیزائن کا کمال ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image