اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کہنا ہے کہ اہم عدالت عظمیٰ سے انصاف چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا۔رانا ثنا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایک طرف کہا جارہاہے کہ تین دو کا فیصلہ ہے ایک طرف کہا جارہاہے چار تین کا فیصلہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ دومعزز ججز کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کردار ادا نہیں کرتا تو مورخ معاف نہیں کرے گا میں تو یہ کہوں گا کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ دیر آید درست آید۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے الیکشن ملک وقوم کے مفاد میں نہیں،رانا ثنا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایسے فیصلے ہوتے رہے جس سے معاشرے میں ان بیلنس ہوا، ہم چاہتے ہیں ملک کی سیاست میں رواداری ہو، قانون کی حکمرانی سے عدالت عظمیٰ اپنا کردار ادا کرے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم منسلک ہے۔
Leave feedback about this