چیف جسٹس کی سربراہی میں سپری کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نظر ثانی قانون کیخلاف درخواستو ں پر متفقہ فیصلہ سنایا ، سپریم کورٹ ریو یو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کوکالعدم قرار دیدیاگیا۔چیف جسٹس عمر عطا بند یال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا ، فیصلہ سنانے سے پہلے درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیا گیا سپریم کورٹ نے کہا کہ ری ویو آف ججمنٹ ایکٹ غیر آئینی ہے فیصلے کے بعد پنجاب الیکشن نظرثانی کیس سابقہ بینچ ہی سن سکے گا۔سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیاگیا ، جسٹس اعجاز الاحسن نے 87 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیاہے ، فیصلے کے مطابق نظر ثانی کو محض عمومی قانون سازی سے اپیل میں نہیں بدلا جاسکتا ، آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ایسا ممکن ہے ۔
Leave feedback about this