سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 91ہزار پوائنٹس کی حد عبور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 91ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقسم ،97ہزار کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقسم ،97ہزار کی نفسیاتی حد عبور

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 054 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران دوپہر کے وقت 100 انڈیکس میں اچانک کمی آنے لگی، 360 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک ہزار 47 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 89 ہزار993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ،پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 9 پیسے سستی ہوگئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آگیا ہے۔

Exit mobile version