امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا 26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا 26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

غزہ مظالم پر مسلم ملک خاموش، سب امریکا کے آگے لائن بنا کر کھڑے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

غزہ مظالم پر مسلم ملک خاموش، سب امریکا کے آگے لائن بنا کر کھڑے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

سرگودھا: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر ریفرنڈم کے بعد حق دو عوام کو تحریک کا اہم مرحلہ شروع ہو گا، فارم 47 پر مسلط حکمرانوں کا آئین، اداروں اور عوام کا حلیہ بگاڑنا مشن ہے، انھوں نے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی تاکہ عام آدمی کے لیے انصاف کا حصول مزید مشکل ہو جائے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اعلی عدالت اور بجلی بلوں پر عوام کی عدالت جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ گردن تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی حکمران اشرافیہ وسائل پر قابض ہے اور یہ لوگ ٹیکس بھی نہیں دیتے، انھوں نے مل کر قومی اداروں کو تباہ کیا، عوام پر آئی پی پیز اور مہنگائی کا عذاب مسلط کیا، عوام کو متحد ہو کر مسلط حکمرانوں کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہو گا۔بلوں کے بائیکاٹ کے لیے ریفرنڈم کرائیں گے، حکمرانوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر آئی پی پیز کو لگام نہیں دو گے تو قوم بل بھی ادا نہیں کرے گی۔
ہمارے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن تک میسر نہیں، اسکولوں کو بھی این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف مزاحمت کرے گی، چوکوں، چوراہوں میں کرپٹ حکمرانوں کو ایکسپوز کریں گے، عوامی بیداری اور انھیں منظم کرنے کے لیے حق دو تحریک برپا کی، پاکستانیوں سے کہتا ہوں مایوس نہ ہوں، فلسطینیوں سے جینے کا سبق سیکھیں، آپ مایوس ہو کر بیٹھ جائیں گے تو حکمرانوں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے گی۔ جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں اور ملک میں انقلاب لائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شریف فیملی، فوج اور حکومت میں شامل دیگر افرادکی آئی پی پیز معاہدے فوری منسوخ ہونے چاہئیں۔

Exit mobile version