سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ،100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا پاکستان Roze News
پاکستان معیشت و تجارت

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ،100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ،100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ،100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 522 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 265 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک سطح پر ڈالر کی قدر 278.50 روپے پر پہنچ گئی۔

Exit mobile version