ٹانک ، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ، 4 دہشتگرد جہنم واصل پاکستان Roze News
پاکستان

ٹانک ، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ، 4 دہشتگرد جہنم واصل

ٹانک ، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ، 4 دہشتگرد جہنم واصل

ٹانک ، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ، 4 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مو¿ثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Exit mobile version