مینگورہ:سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان اور سابق ناظم سیدو شریف ڈاکٹر خالد محمود خالد نے گراسی گراؤنڈ کی زبردستی منتقلی کے خلاف کھلاڑیوں اور تاجروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ایک عظیم الشان احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹر خالد محمود نے گراسی گرانڈ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرانڈ سوات کے عوام کا قیمتی اثاثہ ہے، جسے زبردستی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس گرانڈ کو واپس جہانزیب کالج منتقل کیا جائے ورنہ تاجر برادری اور عوام شدید احتجاج کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس گرانڈ کی منتقلی نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے مشکلات پیدا کرے گی بلکہ سوات کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت پر بھی منفی اثر ڈالے گی۔ عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Leave feedback about this