ڈی پی او سوات شفیع اللہ نے کبل دھماکے کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قررر دیدیا ،سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونیوالا دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا ، ایک دھماکے کے بارہ منٹ بعد دوسا دھماکہ ہوا۔ڈی پی او نے کہا کہ تین شہریوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونیوالے دھماکے سے سی ٹی ڈی کے 2 افسروں سمیت 17 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 57 زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکہ ہوا دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی دھماکے کی نوعیت معلومات کی جارہی ہے ۔خالد سہیل کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دو دھماکے ہوئے تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے ممکن ہے کہ مارٹر گولے پٹھنے سے دھماکے ہوئے ہوں ، خودکش دھماکہ بھی ہوسکتا ہے۔
سوات دھماکے میں حملے کے شواہد نہیں ملے ، دھماکہ شارٹ سرکٹ سے ہوا ، پولیس

سوات دھماکے میں حملے کے شواہد نہیں ملے ، دھماکہ شارٹ سرکٹ سے ہوا ، پولیس