کینیڈا : پاکستانی نژاد کینیڈین متازع مصنف طارق فتح 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ پاکستان اور اسلام مخالف بیانات کیلئے مشہور کینیڈین مصنف اور نامہ نگار طارق فتح طویل علالت کے بعد پیر کوٹورنٹو میں انتقال کرگئے ۔ٹوئٹر پر ان کی بیٹی نتاشا فتح نے اپنے والد طارق فتح کے انتقال کی تصدیق کی ہے ، طارق فتح متنازع شخصیت تھے اور پاکستان کیخلاف سخت موقت رکھنے پر انہیں بھارت کی جانب سے حمایت حاصل تھی ۔طارق فتح کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پر بھارتی اداکار انوپم کھیر متنازع اداکارہ کنگنا رناوت سمیت بھارت کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے افسوس کا اظہار کیاجارہاہے ۔طارق فتح بھارت میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم مودی حکومت کے حامی تھے وہ 1949 میں پاکستان میں پیدا ہوئے تھے پھر سعودی عرب اور 1980 کی دہائی میں کینیڈا میں آباد ہوگئے تھے ۔
متنازع مصنف طارق فتح طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

متنازع مصنف طارق فتح طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے