اسلام آباد:سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی کی بناء پر سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔ہمارے نمائندے کے مطابق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کی دستیابی تک بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی شریک تھے۔اجلاس کے شرکاء کوسیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔وفاقی حکومت اور رینجرز کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرچکی ہے جبکہ حالات کا تقاضہ ہے کہ پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی